ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈرون طیاروں کا استعمال پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے معاملے کو دیکھنا چاہیے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھاکہ ڈرون حملے ملک میں جوابی ردعمل پیدا کرتے ہیں،دہشت گردوں کا کوئی مذہب، سرحد اور ذات نہیں ہوتی،دہشت گردی پھیلانے والے اسلام کے دشمن ہیں۔نوازشریف نے کہاکہجنرل اسمبلی کا کردار حالیہ برسوں میں مضبوط ہوا ہے،اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار اداکرناہوگا،جموں اورکشمیر کا مسئلہ 1948 سے اقوام متحدہ میں حل طلب ہے،کشمیریوں کی آواز سنی جانی چاہیے،اقوام متحدہ جموں اور کشمیر کے مسئلے پر توجہ جاری رکھے،کشمیریوں کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام امن و صلح اور بھائی چارہ کا حکم دیتا ہے اور دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی ربط نہیں ہے اور نہ ہی اسلام دہشت گردی کو برداشت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام لاقانونیت اور معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے خلاف ہے۔
.....
/169